• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن استعفے دینا یا لانگ مارچ چاہتی ہے تو فروری کا انتظار نہ کرے ،ہر بات کرنے کو تیار ہیں، این آر او نہیں ملے گا، شیخ رشید


اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ استعفے دینا اور لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو فروری کا انتظار نہ کریں ابھی آ جائیں۔

ہر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن این آر او نہیں ملے گا‘اپوزیشن اگر عمران خان سے بات نہیں کرناچاہتی تو کس سے کرناچاہتی ہے‘ہم اس سے بات کرادیتے ہیں۔

اپوزیشن کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی، پی ڈی ایم نے مینار پاکستان جلسے سے اپنی سیاست خود دفن کر دی، بلند بانگ دعوئوں کا نتیجہ صفر نکلا، نوازشریف کو واضح طورپر بتادینا چاہتاہوں کہ بہت ہو گیا،اب بس! ، ہمیں اپنی حفاظتی قربانیوں اور کردارپر فخر ہے۔ 

پیر کو وزارت داخلہ میں اپنی وزارت کاقلمدان سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہ پی ڈی ایم نے کل اپنی سیاست کا خود جنازہ نکال دیا۔

تازہ ترین