• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ کے خواجہ سراء نایاب علی کو عالمی ایوارڈ ’’دی فرینکو جرمن‘‘ مل گیا

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ) اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء نایاب علی کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے نمایاں خدمات پر عالمی ایوارڈ ”دی فرینکو جرمن 2020‘‘دیا گیا۔ 

نایاب علی نے یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کیا ہے۔ خواجہ سراء نایاب علی اس سے قبل بھی عالمی سطح کے2ایوارڈ جیت کر پاکستان کے نام کرچکے ہیں۔

نایاب علی کو یہ ایوارڈ اسلام آباد میں جرمنی اور فرانس کے سفیروں نے دیا۔

خواجہ سراء نایاب علی نے2018ء کے انتخابات میں اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

تازہ ترین