وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ مریم نواز کو وہی میڈیا اچھا لگتا ہے جو ان کے گیت گائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کی میڈیا پر الزام تراشیاں اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ کا ثبوت ہے۔
اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا آزادی اظہار کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر یقین ہے۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔