پشاور چڑیا گھر میں گزشتہ روز پُر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے زرافہ کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔
قائم مقام ڈائریکٹر چڑیا گھر اشتیاق خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر میں ہلاک زرافے کے اعضاء کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
اشتیاق خان نے بتایا کہ بھیجے گئے اعضاء میں زرافے کا دل، جگر اور گردے شامل ہیں۔
رپورٹ آنے کے بعد زرافے کی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چِڑیا گھر کے لئے تین زرافے افریقہ سے لائے گئے تھے۔