• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020 کی منظوری دیدی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی۔

انسدادِ ریپ آرڈیننس سے عورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے معاملات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی، جنسی زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل کے لیے ملک بھرمیں اسپیشل عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

اعلامیہ ایوان صدر میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالتیں 4 ماہ کے اندر جنسی زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی اور آرڈیننس کے تحت وزیر اعظم انسداد جنسی زیادتی کرائسز سیلز کا قیام عمل میں لائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کرائسز سیل 6 گھنٹے کے اندر میڈیکو لیگل معائنہ کرانے کا مجاز ہوگا، نادرا کی مدد سے قومی سطح پر جنسی زیادتی کے مجرمان کا رجسٹر تیار کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے تحت جنسی زیادتی کے متاثرین کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی، قابلِ سزا جرم قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین