ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کی تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے30 کلو وزن تیزی سے کم کیا۔ اداکارہ سارہ علی خان نے خود اپنے کئی انٹرویوز میں بتایا تھا کہ بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل ان کا وزن کافی زیادہ تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا وزن زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ کھانے پینے کا شوقین ہیں جبکہ دوسری وجہ ہارمون کے مسائل تھے، جن سے وہ اب بھی لڑ رہی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرکے واپس بھارت آئیں تو ان کی والدہ ایئرپورٹ پر انہیں پہچان ہی نہیں سکیں کیونکہ وزن 96کلو تھا۔اداکارہ سارہ نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے آگے رویا کرتی تھی کیوں کہ وہ اداکارہ بننا چاہتی تھی۔تاہم سارہ کی والدہ امریتا نے اپنی بیٹی کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی ورزش کرتی رہیں۔ اس دوران سارہ اور امریتا ایک دوسرے سے ویڈیو پر بات بھی نہیں کرتے تھے سارہ نے بتایا کہ ’96 کلو وزن سے 30 کلو کم کرنے کے بعد جب میں بھارت واپس آئی تو والدہ نے مجھے ایئرپورٹ پر پہچانا ہی نہیں، میں بےحد تبدیل ہوگئی تھی اور وہ مجھے صرف میرے بیگز دیکھ کر پہچانی۔امریکا میں اپنی تعلیم حاصل کرنے والی سارہ نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے آغاز میں اپنا وزن تو بڑھایا لیکن اس کے اختتام سے قبل اسے سخت ڈائٹنگ اور ورزشکی مدد سے کم بھی کرلیا۔