اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے گرلز گائڈ ایسوسی ایشن کی کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر راولپنڈی کی جانب سے بھیجا گیا لاکھوں روپے کی ادائیگی کا بل معطل کر تے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چوہدری کو کمشنر راولپنڈی سے ہدایات لینے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے بھیجا گیا لاکھوں روپے کی ادائیگی کا بل معطل کر دیا ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ اتنا بل کیوں بھیج دیا گیا، کیا گرلز گائڈ کے دفتر میں کوئی کمرشل سرگرمیاں ہوتی ہیں؟ ۔منگل کو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چوہدری کو کمشنر راولپنڈی سے ہدایات لینے کا حکم دیدیا ۔ عدالت نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی سے توہین عدالت کی درخواست پر ہدایات لے کر آگاہ کریں۔ وکیل عائشہ حامد نے کہاکہ گرلز گائڈ ایسوسی ایشن کے ملک بھر میں چھ دفاتر ہیں۔