راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر ،کیپٹن (ر) محمد محمود نےکہا ہےکہ راولپنڈی ڈویژن میں تمام ایسی سٹرکوں کی نشاندہی کی جائے جن میں آئندہ دس سال تک کمرشل سرگرمی شروع ہو سکتی ہے اور جن سٹرکوں پر کمرشل سرگرمی شروع ہو چکی ہے مگر انکو کمرشل سڑک قرار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں تحصیل کی سطح پر یہ سروے کیا جائے اور دو ہفتوں تک اس حوالے سے رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے۔ یہ بات کمشنر نے کمرشل روڈز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ حکام کمرشل سٹرکوں کے حوالے سے سروے کی ذاتی نگرانی کریں ۔