سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ 6سال قبل ہونے والے اے پی ایس کے سانحہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے دشمن کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم طلبا نے اپنے خون سے لازوال تاریخ رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو کمزور کرنے کی آج بھی دشمن سازشیں کر رہا ہے۔
عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آج ملک کے دو لخت ہونے کی دل آزار برسی بھی ہے۔
واضح رہےکہ 16 دسمبر 2014 کو صبح دس سے ساڑھے دس بجے کے درمیان7 دہشت گردپشاور کے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوئے اور انہوں نے اسکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 کے قریب طلبہ اور اساتذہ کو شہیدکردیا تھا۔