• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ درست تھا: شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت دیکھتے ہوئے یہ احساس ہورہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صحیح وقت پر کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’موجودہ سطح پر کہ جب کورونا وائرس کے باعث اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ ہم نے صحیح وقت پر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو یقین دلایا جائے کہ جب چیزیں بہتر ہوں گی تو تمام ادارے کھل جائیں گے۔


وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مجھے طلبہ کی تعلیم کے بارے میں بہت فکر مند ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے 1 ہی روز میں 105 اموات ہوئی ہیں جن میں سے 70 وینٹی لیٹر پر تھے، سب سے زیادہ اموات سندھ اور پھر پنجاب میں ہوئیں، 98 اموات اسپتالوں اور 7 اسپتالوں سے باہر ہوئی ہیں۔

تازہ ترین