سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوئری کے شریک ملزم قاسم علی شاہ سمیت 14 ملزمان کے خلاف انکوئری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 27 جنوری تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ خلاف آمدن سے زائد آثاثے بنانے انکوئری میں شریک ملزم قاسم علی شاہ سمیت 14 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف عبوری ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں دائر ہو چکا ہے ۔
نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کے انکوئری میں مزید شواہد سامنے آئے ہیں ، انویسٹی گیشن مکمل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دی تھی، ہیڈ کوارٹر سے انوسٹی گیشن پر اعتراضات لگائے گئے تھے ان اعتراضات کو دور کرنے کیلئے مہلت درکار ہے۔
عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی مہلت کی استدعا منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر نیب سے انکوئری سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کر دی ہے۔