وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یا حکومت کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن استعفیٰ دیتی ہے تو آئین کےمطابق الیکشن کرالیں گے، اپوزیشن کے پاس مینار پاکستان جلسہ میں ناکامی کے بعد بچا ہی کیا ہے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوئی تو11جنوری کو تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’موجودہ سطح پر کہ جب کورونا وائرس کے باعث اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ ہم نے صحیح وقت پر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو یقین دلایا جائے کہ جب چیزیں بہتر ہوں گی تو تمام ادارے کھل جائیں گے، شفقت محمود نے کہا کہ میں طلبہ کی تعلیم کے بارے میں بہت فکر مند ہوں۔