گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ نے ضلع بھر کے 8پرائیویٹ بنک دو مشروب ساز فیکٹریوں سمیت دیگر 4 سو سے زائد ٹیکس نادھندہ یونٹس سیل کرنے کیلئے انہیں نوٹس جاری کر دیئے ڈائریکٹر ایکسائز راؤ شکیل الرحمن کے مطابق سینئر ای ٹی او ارشد مجید کی نگرانی میں 17ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔