• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کیخلاف بھی انکوائری شروع کردی

پشاور(ارشد عزیز ملک )قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰنکے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمٰن کے خلاف غیرقانونی طورپر پروانشل مینجمنٹ سروس میںشامل ہونےپر تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

نیب ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ کے حوالے سے ایک کیس کی انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق کمشنر افغان مہاجرین کی صوبائی سروس میں تعیناتی غیرقانونی طورپر ہوئی جو قوانین کی صریحا خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ قوانین کے مطابق صوبائی انتظامی سروس میں شمولیت کے لئے امتحان پاس کرنا لازمی ہے تاہم ضیا الرحمٰن کو قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے 2007 میں غیر قانونی طور پر صوبائی سروس میں شامل کیا گیا تھاجس پر چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین