لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے 2 گواہوں پر جرح مکمل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید ایک گواہ کو طلب کر لیا۔شہباز شریف نے 1988 سے 90 تک بطور رکن اسمبلی مراعات نہیں لیں، سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی گئی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی۔ جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے نیب کے گواہ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی فیصل بلال کے بیان پر جرح مکمل کی۔