• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا پاور سیکٹر کی تمام سکیمیں 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی جانب سے پاور سیکٹر سکیموں کی تکمیل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید کنونئیر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ممبران ہیں۔ اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود کی زیرصدارت ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر ملتان نے ڈویژن بھر میں جاری پاور سیکٹر کی تمام سکیمیں 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف فیز 1,2 کی تمام سکیمیں فوری مکمل کی جائیں۔میپکو تمام سکیمیں بروقت مکمل کرکے عوامی مسائل حل کرے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے میپکو کو زیر التواء تمام سکیموں کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ میپکو زیر التوا سکیموں پر جامع رپورٹ بھی جمع کروائے جس میں منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور انتظامیہ سے کوارڈنیشن بارے بھی تفصیل لکھی جائے۔اس موقع پر کمشنر کو بتایا گیا کہ 3335 سکیموں میں سے 2600 سکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔
تازہ ترین