• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے مقصد پر 10 سال کی عمر سے یقین تھا، ملالہ یوسفزئی

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے مقصد پر 10 سال کی عمر سے یقین تھا۔

ایک سوشل میڈیا پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ وہ ایسی محفل اور لوگوں کے اجتماع میں موجود رہیں جس میں زیادہ تر افراد مرد تھے لیکن مجھے یقین تھا کہ میری آواز کی اہمیت ہے۔


ملالہ یوسفزئی کے اس پیغام کو ان کے اکاؤنٹ پر پسند کرنے والوں کی تعداد کچھ ہی دیر میں ہزاروں میں پہنچ گئی۔ جبکہ سیکڑوں افراد نے ان کے پیغام پر کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین