• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات،تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ اور امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔


شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔

وزیرخارجہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان سفارت خانہ ابوظبی کے مطابق وزیرخارجہ کا دورہ مسلم ممالک سے اعلیٰ سطح کےروابط کے فروغ کا تسلسل ہے۔

تازہ ترین