• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے تاریک وقت میں ساتھ دینے کیلئے شکریہِ: علی ظفر کا اہلیہ کیلئے پیغام

پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں اہلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ عائشہ کی تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔


گلوکار نے اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تاریک وقت میں اور میری شدید مایوسی کے عالم میں تُم میرے ساتھ تھیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہر لمحہ میرے ساتھ رہنے اور میرا ساتھ دینے کے لیے تمہارا بہت شکریہ۔‘

دوسری جانب علی ظفر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کی وہی تصویر شیئر کی ہے۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’ہمیں اور جینے کی چاہت نہ ہوتی، اگر تم نا ہوتے۔ اگر تم نا ہوتے۔‘

گلوکار نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گلوکار علی ظفر کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے پر گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر 8 افراد کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے کارروائی کی درخواست کردی ہے۔

اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پر جسمانی طور پر ہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفر نے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

تازہ ترین