وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 30 فیصد جرائم میں کمی آئی ہے۔
اسلام آباد میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا کوئی ترجمان نہیں ہے، ہارون جوئیہ کو ترجمان مقرر کررہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی لانے لگا ہوں اور اسلام آباد کی تمام چیک پوسٹیں ختم کرسکتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ صرف ریڈ زون میں ناکے ہوں گے، پولیس کو فنانس کے مسائل ہیں، پولیس پر بہت کم خرچ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیرینا، میریٹ اور مارگلہ کے علاوہ کوئی چیک پوسٹ نہیں ہوگی، شو آف ہینڈ ہوگیا تو دھاندلی ختم ہوجائے گی، اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 64 ممبر تھے اور نکلے 50 تھے، ایسا کبھی نہیں ہوگا، سپریم کورٹ نے شو آف ہینڈ کا فیصلہ دیا تو تاریخی ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ بہت سارے ملکوں کے لوگ اسلام آباد میں رہتے ہیں۔