اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمٰن آج شام ملتان سے کراچی پہنچیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 2 دن کراچی میں قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ ماہ 29 نومبر کو ملتان پہنچے تھے۔