• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ملتان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ملتان میں بلا لیا ہے۔

دوسری جانب ملتان کا قاسم اسٹیڈیم گزشتہ رات میدان جنگ بن گیا، پولیس اور پی ڈی ایم کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔





گزشتہ رات پولیس اور پی ڈی ایم کے کارکنوں میں تصادم کے دوران سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن اور رہنما گرفتار کر لیئے گئے۔

ملتان کے قاسم اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر دوبارہ کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات ہے اور پی ڈی ایم کے کارکنان اسٹیڈیم سے جا چکے ہیں۔





دوسری جانب کیٹرنگ والے شامیانے، کرسیاں اور دیگر سامان واپس لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پنجاب حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو ملتان جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

تازہ ترین