• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران  لاپتہ کارکنان، بند دفاتر کا معاملہ اٹھایا گیا، اس دوران کراچی میں ترقیاتی کام اور کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جلد کراچی آ کر تمام معاملات خود دیکھوں گا جس پر ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ سے سینیٹرز بنانے میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے تحفظات دور کریں گے،  کراچی کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبات سے آگاہ ہیں تمام جائز مطالبات پورے ہوں گے۔

تازہ ترین