پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی واقعے سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ پر اپنا موقف پیش کردیا۔
جاتی امراء لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز سے سندھ حکومت کی رپورٹ پر سوال کیا گیا تو مریم نواز نے جواب دیا کہ کراچی واقعے کی رپورٹ سامنے آچکی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ جس نے مہم جوئی کی اس نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو تقویت دی۔
فیصلے پی ڈی ایم ہی کرے گی
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، فیصلے پی ڈی ایم ہی کرے گی۔
جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل کے جعلی حکومت کے جو اعلانات ہوئے اس پر لوگوں نے مجھ سے ن لیگ کا موقف پوچھا، تو انہیں بتا دیتی ہوں کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جب عوامی غصہ، عوامی قہر جاگ اٹھتا ہے تو اس قسم کے انتظامات کار گرثابت نہیں ہوتے، اگر آپ کو پی ڈی ایم سے فرق نہیں پڑ رہا تو اچانک ایک مہینہ پہلے الیکشن کیوں اناؤنس کرنا پڑا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ان کو یہ سمجھ آ گئی ہے کہ حکومت کے پاس دن تھوڑے ہیں، آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کریں آپ کو گھر تو جانا پڑےگا۔