• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سے ممبران اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی


مریم نواز سے جاتی امرا میں لاہور کے ممبران اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز نے اپنے استعفے جمع کروا دیے۔

مریم نواز نے لانگ مارچ کے لیے تمام ممبران سے تین دن کے اندر تجاویز مانگ لیں۔

مریم نواز نے ارکان اسمبلی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسہ تین بجے شروع ہونا چاہئے تھا، سوا 5 بجے شروع ہوا، کچھ میڈیا چینلز نے اپنی مرضی کی جلسے کی ناکامی کی خبریں چلائیں۔


 ذرائع مریم نواز کا کہنا ہے کہ جلسے میں شریک عوام شدید سردی اور تاخیر سے تھک چُکے تھے، میں جلسے کی کامیابی پر لاہور کے ممبران اسمبلی عوام کی مشکور ہوں۔

مریم نواز سے ممبران اسمبلی کی ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز چند دنوں میں دوبارہ لاہور کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گی۔

تازہ ترین