• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم سے مشاورت


 سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع  کے مطابق قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکی صورت میں سینیٹ الیکشن نہیں رک سکتے۔

قانونی ماہرین نے کہا کہ اگر کوئی رکن ووٹ ڈالنے نہ جائے یا مستعفی ہوجائے تو الیکشن کیسے رک سکتا ہے؟۔

قانونی ماہرین نے کہا کہ اپوزیشن استعفوں پر صوبائی اسمبلیوں سے تمام نشستیں حکومتی امیدوارجیت جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین نے وزیر اعظم کو بتا یا کہ اگر سندھ اسمبلی توڑ دی جائے تو صرف سندھ صوبے میں سینیٹ الیکشن نہیں ہوگا۔


قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ  سندھ کے سوا باقی تینوں صوبوں میں سینٹ الیکشن ہوجائےگا، سندھ اسمبلی توڑےجانےکی صورت میں بھی 3 صوبوں کا الیکٹورل کالج برقرار رہے گا۔

 ماہرین قانون نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں زیادہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

تازہ ترین