• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا وفاق میں اتحادی ایم کیو ایم پاکستان کے لیے اہم فیصلہ



پاکستان تحریک انصاف نے  وفاق میں اتحادی ایم کیوایم پاکستان کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے  گلگت بلتستان کابینہ میں ایم کیو ایم کا مشیر شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان  نے متحدہ کے وفد سے ملاقات کے دوران انہیں  یقین دہانی کروائی۔

ایم کیوایم نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے حق میں اپنے امیدوار دستبردار کیے تھے۔

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جلد کراچی آ کر تمام معاملات خود دیکھوں گا جس پر ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سندھ سے سینیٹرز بنانے میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایم کیو ایم اہم اتحادی ہے تحفظات دور کریں گے، کراچی کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبات سے آگاہ ہیں تمام جائز مطالبات پورے ہوں گے۔

تازہ ترین