روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے اپنے لاکھوں مداحوں کو اپنی منگنی کی خبر دے کر حیران کردیا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ہے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 33سالہ ماریا شراپوا نے اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور منگنی کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد مداحوں نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ماریا شراپوا نے پیغام میں لکھا کہ یہ ہمارا ایک چھوٹا سا راز تھا، انہوں نے تو پہلی ملاقات میں ہی ہاں کردی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق الیگزینڈر برطانوی بزنس مین ہیں اور ماریا شراپوا کے ساتھ انکی دوستی 2008 سے جاری ہے۔
ماریا شراپوا کے منگیتر الیگزینڈر نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹینس گرل سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق الیگزینڈر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی پر بھی مدعو کیا گیا تھا۔