• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق نے گوگل پر اسلام کیخلاف گمراہ کن معلومات کی مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ویب سرچ انجن گوگل، وکی پیڈیا پر دی گئی گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی معلومات،جس میں ”اسلام کے موجودہ خلیفہ (نعوذ باللہ من ذٰلک) قادیانیوں کے موجودہ سربراہ مرزا مسرور کو ظاہر کیا گیا ہے،کے خلاف مذمتی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے،قرارداد میں سینیٹ کی طرف سے گمراہ کن اور قادیانیت کو پروموٹ کرنے کیلئے دی گئی معلومات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیاکہ مذکورہ گمراہ کن معلومات کو فوری طور پر سرچ انجن گوگل، وکی پیڈیا وغیرہ سے ہٹایا جائے، وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گوگل، وکی پیڈیا اور دیگر ذرائع پر موجود اسلام مخالف اور اسلام دشمن مواد کو فی الفور ختم کروانے کے لیے ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کرے۔

تازہ ترین