• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم امریکی محکموں پر ہیکرز کے سائبر حملے، حکومت نے تصدیق کردی

 واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ہیکنگ کی حالیہ کارروائیوں نے اس کے نیٹ ورکس کو متاثر کیا ہے اور یہ حملے بہت بڑے تھے جو اب بھی جاری ہیں۔ہیکرز جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ روس کے لیے کام کر رہے ہیں، امریکی محکمہ خزانہ اور کامرس ڈپارٹمنٹ کی اندرونی ای میل ٹریفک کو دیکھتے رہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتے کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پیش رفت سے آگاہ افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اب تک ہیکنگ سے متعلق جو معلوم ہوا ہے وہ بہت کم ہو اور ہیکرز نے اس سے کہیں زیادہ معلومات تک رسائی حاصل کی ہو۔

تازہ ترین