• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ہائیکورٹ کاجوڈیشل کمپلیکس کا دورہ ،ریکارڈ روم کا افتتاح

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریکارڈ روم سمیت خواتین ججوں اور سٹاف کیلئے بنائے گئے ڈے کیئر سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ جوڈیشل کمپلیکس آمد پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید نے چیف جسٹس کا استقبال کیا اور انہیں محفوظ بنائے گئے ریکارڈ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے وکلاء اور سائلین بھی مستفید ہونگے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال سیال اور سول جج دانش مختار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس جدید ترین ریکارڈ روم میں 160 سال پرانے ریکارڈ کو بھی بڑی مہارت اور جدت کے ساتھ محفوظ بنایا گیا ہے اور اس ریکارڈ کی تفصیلات کمپیوٹر میں ڈال دی گئی ہیں، مقدمات کا ریکارڈ اعلی عدلیہ کو آن لائن فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اب پنجاب بھر میں راولپنڈی طرز پر عدالتی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔
تازہ ترین