• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے عالمی جوہری معاہدے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کردی

ایران نےعالمی جوہری ادارے کی عالمی جوہری معاہدے پر نظرثانی کی تجویز مسترد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ عالمی جوہری ادارے نے نئی امریکی انتظامیہ کے بعد جوہری معاہدے پر نظرثانی کی تجویز دی تھی۔

قبل ازیں ایران نے سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ریاستوں کے لیے اپنے جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات کے بارے میں صلاح مشورے کے مطالبے کو صریحاً مسترد کردیا تھا۔


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مطالبہ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر سعودی عرب سے ’مکمل مشاورت‘ کی جائے۔

سعودی عرب کی یہ درخواست ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے مسترد کردی تھی۔

تازہ ترین