کوئٹہ میں بروری کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ بروری کے علاقے میں سبزل روڈ کے قریب سڑک کنارے میدانی علاقے میں ہوا، واقعے کے بعد بم ڈسپوذل اسکواڈ، ایف سی اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد تقریبا 7 کلو گرام تھا، جسے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔