نیب خیبرپختونخوا نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اُن کے اثاثوں کی تفصیل طلب کرتے ہوئے 28 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو اثاثوں کی تفصیلات دینے کے لیے خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمٰن کی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کی تفصیل مانگی ہے۔
اس کے علاوہ نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بینک اکاؤنٹس اور ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔