اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سربراہ پی ڈی ایم اورامیرجے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مبینہ طور پرآمدن سے زائداثاثوں اور بدعنوانی کے الزامات کے حوالے سے نیب نے کارروائی شروع کردی ہے .
نیب کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے 5کاروباری شراکت داروں کو آج16 دسمبر کو نیب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ان افراد کو نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کا کاروباری شراکت دار قرار دیا ہے۔
عبدالرئوف ولد عبدالستار، ابرارعلی شاہ ولد اصغر علی شاہ، محمد بلال ولد اعظم خان کو ڈی پی اوڈیرہ اسماعیل خان، ابرار احمد خان ولد محمد اسماعیل خان کو سی سی پی او اسلام آباد ،دین محمد ولد غلام محمد کو نیب کا نوٹس ڈی پی او لکی مروت کی توسط سے دیا گیا ہے۔