• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ


بھارتی فوج نے پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا، دو فوجی مبصریں بال بال بچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج نے اس دوران جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں دو فوجی مبصر موجود تھے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین پولاس گاؤں کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے کہ بھارتی فوج نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

گاڑی میں موجود اقوام متحدہ کے دونوں مبصریں محفوظ رہے، جنہیں پاک فوج نے بحفاظت راولاکوٹ منتقل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات نوٹ کی جانی چاہیے کہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں واضح طور پر دور سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایسی غیرقانونی کارروائیاں بھارتی فوج کی بدنیتی کو اجاگر کرتی ہیں۔

بھارتی فوج ایل او سی پر ناصرف شہریوں بلکہ اقوام متحدہ کے پیسر کیپرز کو بھی نشانہ بناتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی بھارتی فوج کے یواین چارٹر کے اصولوں سے مکمل انحراف کو ظاہر کرتی ہے۔

پاک فوج کے مطابق بھارت کی ایسی غیر قانونی کارروائیاں تمام طے شدہ بین الاقوامی اقدار کے خلاف ہیں۔

تازہ ترین