• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے سلیم مانڈوی والا کے بے نامی شیئرز پر کتنے صفحات کا جواب جمع کرایا؟


احتساب عدالت اسلام آبا میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سلیم مانڈوی والا کے مبینہ بے نامی شیئرز کے حوالے جواب جمع کرادیا ہے۔

نیب نے پی پی سینیٹر کے مبینہ بے نامی شیئرز کو منجمد کرنے کے معاملے پر 136 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔

نیب کے جواب کے ساتھ کڈنی ہلز پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس اور ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ منسلک ہے۔


اپنے جواب میں نیب نے بتایا کہ کیس میں کوئی بدنیتی نہیں، معاملہ سپریم کورٹ کے حکم پر بنی جے آئی ٹی میں سامنے آیا تھا۔

نیب نے جواب میں مزید کہا کہ اعجاز ہارون نے پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں جبکہ سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں معاونت کی۔

نیب جواب کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے حصے میں ملی رقم سے پہلے ایک بے نامی دار کے نام پر پلاٹ خریدا اور پھر اُسے بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شیئرز خریدے۔

مبینہ بے نامی دار طارق محمود کے وکیل نے کیس کے التوا کی درخواست کی اور نیب کے جواب پر دلائل کےلیے مہلت مانگ لی۔

جج احتساب محمد بشیر نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ اتنے بڑے جواب سے ڈر گئے ہو؟

نیب نے شیئرز منجمد کیے جانے پر طارق محمود کے اعتراضات خارج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

تازہ ترین