اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ دارلحکومت میں سب سے زیادہ طاقتور لوگ رکھتے ہیں مگر یہ شہر نظرانداز ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے یہ ریمارکس میئر اسلام آباد الیکشن کیس سے متعلق کیس میں دیے ۔
انہوں نے کہاکہ طاقتور لوگوں کا شہر اسلام آباد نظر انداز ہے، دارالحکومت کے لیے کوئی نیا ماڈل لانا پڑے گا۔
جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ شہر کی تباہی میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کا بھی بہت برُا حال ہے۔