آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے آپریشن بیس کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشن بیس پر پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں ’شاہین 9‘ کا معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین 9 پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کی سیریز کا حصہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین سیریز کی پاک چین مشترکہ مشقیں 2011 میں شروع ہوئیں اور یہ دونوں ممالک میں متبادل بنیاد پر ہوتی ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی ائیر فورسز کے لڑنے کی استعداد کار میں اضافہ کریں گی۔