• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو ٹینس: مزمل اور عقیل فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزمل مرتضیٰ اور عقیل خان بینظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز ڈبلز کا ٹائٹل عقیل خان اور شہزاد خان کی جوڑی نے جیت لیا۔ اسلام آباد میں مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں مزمل مرتضی نے ایم عابد اور عقیل خان نے ایم شعیب کو شکست دی۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان کی جوڑی نے ایم عابد اور وقاص ملک کو ہرایا۔ لیڈیز سیمی فائنل میں اشنا سہیل ایشا جاوید کو جبکہ سارہ محبوب نےمہوش چشتی کو شکست دی۔

تازہ ترین