کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے کالج آف نرسنگ میں دو درجن طالبات کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں جس پر دو ہفتوں سے کالج بند ہے۔ کالج کے ایک افسر کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کالج کی تقریباً دو درجن طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث دو ہفتے سے کالج بند ہے ۔ متاثرہ طالبات نے گھر میں قرنطینہ کر رکھا ہے جبکہ دیگر طالبات اور اساتذہ کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔