لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےکہا کہ ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کرکے آپ لیگی عہدیداران کو بے قصور گرفتار تو کرسکتے ہو لیکن ووٹ کو عزت دو بیانیے کا علم تھامے ان نڈر اور بیباک سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے ہرگز نہیں روک سکتے ۔لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرہ کی گرفتاری پر رد عمل میں ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مدثر قیوم ناہرہ کی گرفتاری واضح کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔