• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے تفتیش

ایف آئی اے کی کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے تفتیش 


لاہور(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید شہباز شریف سے تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مردان کی سربراہی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم نے تفتیش کی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کے لیے جیل حکام کو خط بھی لکھا تھا۔ایف آئی اے کی ٹیم نے 17 دسمبرکو حمزہ شہباز شریف سے جیل میں تحقیقات کی تھیں۔

تازہ ترین