کوئٹہ (نمائندہ جنگ)بروری روڈ عیسیٰ نگری کراس پر ایف سی کی گاڑیوں کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش، ایک گاڑی کو معمولی نقصان ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بروری کے علاقے عیسیٰ نگری کراس کے قریب سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا جمعہ کی صبح ایف سی کی دو گاڑیاں اہلکاروں کو ڈیوٹی کیلئے لے جا رہی تھیں ۔ یہ گاڑیاں جیسے ہی عیسیٰ نگری کراس کے قریب پہنچیٰ تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردوں نے سات کلو دھماکہ خیز مواد سڑک کنار ے زمین میں چھپایا تھا ۔