شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )آزاد اتحاد یونین ٹی ایم اے شیخوپورہ کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی کو تحصیل کونسل ہال میں مزدور کنونشن ہوگا جس سے ارکان قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف، سردار محمد عرفان ڈوگر، ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری فیضان خالد ورک،حاجی علی اصغر منڈا، چوہدری سجاد حیدر گجر، خرم اعجاز چٹھہ کے علاوہ مزدوررہنما خطابات کریں گے، اس بات کا فیصلہ یونین کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سینئر نائب صدر رانا محمود احمد انجم، جنرل سیکرٹری حاجی محمد قاسم حنیف، شیخ ندیم الحق ، حاجی لیاقت علی، محمد کامران،صفدر بلوچ اور دیگر شریک تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ اس مزدور کنونشن میں ایپکا سمیت دیگر سبھی مزدور تنظیمون کے رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے، آج مزدوروں کا جس طرح استحصال ہورہا ہے ا س پر ہم خاموش نہیں رہیں گے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔