• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پی ڈی ایم کی ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمدرحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،آصف حریفال،شہباز خان نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ کارکن ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں کیونکہ پی ڈی ایم نے نااہل حکمرانوں جنہوں نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی اور ضرورت کی ہر چیز عوام کی دسترس سے باہر کردی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف من پسند علاقوں تک محدود ہے جہاں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیںجبکہ دیگر علاقوں کو نظرانداز کردیا گیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی ریلی میں شرکت کرکے ان نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیرہ راغہ روڈ خانوزئی تا لورالائی 8سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے انہوں نے اپیل کی کہ مذکورہ سڑک کی کام کی عدم تکمیل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں و حکام کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین