برطانیہ میں کورونا سے مزید 489 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموت کی تعداد 66500 سے تجاوز کرگئی۔
برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 28 ہزار 507 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ ملک کے بیشتر حصوں میں انفیکشن کی سطح بڑھ گئی ۔
ادھر اطالوی وزیراعظم نے کرسمس سے نئے سال کے آغاز تک ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب کورونا میں مبتلا فرانس کے صدر میکرون نے ویڈیو بیان میں کہا کہ طبیعت میں بہتری ہے لیکن کام کی رفتار کم کردی ہے۔