• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’قلعہ بند شہر‘ کی اصطلاح سے مراد ایسا شہر ہے جس میں دفاع مضبوط ہوتا ہے۔ عام طور پر بڑی بڑی دیواریں قلعے اور اس میں رہنے والوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ تاریخ میں مضبوط قلعہ بند شہر ایک اہم فوجی یا انتظامی مرکز ہوا کرتا تھا۔ وہاں سہولت کی ہر چیز قلعے میں ہی دستیاب ہوا کرتی تھی۔ صدیوں سے شہر کی اونچی اونچی دیواروں کو کسی بھی حملے کے خلاف بہترین تحفظ سمجھا جاتا ہے۔ 

تاہم گن پاؤڈر اور توپوں نے 15 ویں صدی میں شہر کے روایتی قلعوں کے فن تعمیر میں انقلاب برپا کردیا۔ توپ خانوں اور فوجی ساز و سامان کے لیے اعلیٰ اسٹیشنوں، آگ کی لائنوں اور انھیں چلانے والوں کے لئے اضافی جگہ کی ضرورت پیش آئی ۔ دنیا کے تقریباً ہر ملک نے بیرونی حملہ آوروں سے بچنے کےلیے دفاعی اقدامات کیے۔ ذیل میں چند قلعہ بند شہروں کا ذکر کیا جارہا ہے۔

ڈوبرووِنک، کرویشیا

ڈوبرووِنک دنیا بھر میں قلعہ بند شہروں کے لئے پوسٹر ہے۔ جنوب مشرقی یورپ میںواقع یہ خوبصورت قرون وسطیٰ کا شہر ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جو’ایڈریاٹک کا موتی‘دکھائی دینے والی ان سفید دیواروں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ پرانے ضلع کے اندر دیواروں کے ساتھ تعمیر شدہ ٹاورز، گرجا گھروں اور محلوں نے 1979ء میں یونیسکو سے ڈوبرووِنک کی عالمی ثقافتی ورثہ کی حیثیت منوالی۔ آپ چھتوں کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے سمندر کے خوبصورت نظاروں سےلطف اندوز ہوسکتے ہیں اور دیوار کے ساتھ متصل دکانوں سے شاپنگ کرسکتے ہیں۔

اتچن کالا، ازبکستان

اتچن کالاازبکستان کے سلک روڈ شہروں میں سے ایک کھیوا کے اندرقلعہ بند شہر کا نام ہے۔ اس قلعہ کی ابھرتی ریتلی رنگ کی دیواروں کی لمبائی 2 کلومیٹر تک جاتی ہے ،جوآگے چل کرکئی حصوں میں 10 میٹر بلند ہوجاتی ہے، راستے میں بڑے خمیدہ مینار نصب ہیں۔ 

اندرونی قدیم شہر کو جس شاندار اندازمیں محفوظ کیا گیا ہے، اکثر اس کی تعریف کی جاتی ہے۔ مساجد، بھول بھلیاں اور مینار و محلات راستے دیکھنے والوں کو مسرت سے سرشار کرتے ہوئے ماضی کے اس عظیم دور میں لے جاتے ہیں، جب معماروں نے اس شہر کو تعمیراتی جمالیات کا مرقع بنایا تھا۔

تاروڈنٹ، مراکش

مراکش خوبصورت قلعہ بند شہروں سے بھرا ہوا ہے۔تاروڈنٹ سب کے مقابلے میں زیادہ شاندار ہے۔ ضلع کی حیثیت رکھنے والایہ قلعہ بند شہر بربرآباد کاروں کے مکانات پر مشتمل ہے، جو اعلیٰ ٹیراکوٹا سرخ دیواروں سے گھرا ہوا ہے اور سوس ویلی میں بلند ترین پہاڑیوں کے پس منظر میں قائم ہے۔ اس کی دیواریں جو 16ویں صدی میں تعمیر کی گئیں، ملک میں سب سے زیادہ اچھی طرح سے محفوظ ہیں۔ دیواروں کے پیچھے بازار، پرسکون دھول سے اٹی سڑکیں اورخاموش مراکشی ثقافت سینکڑوں برس سے یہاں قائم ہے،جسے تاحال کسی نے پریشان نہیں کیا۔

مڈینا، مالٹا

چھوٹا لیکن کمالِ فن سے بنایا گیا مالٹا میں Mdina، یورپ کے سب سے خوبصورت دیوار نما شہروں میں سے ایک ہے اور ان میں سے چند اصل حالت میں موجود ہیں۔ سائز میں یہ دیواری شہر ایک مربع کلومیٹر سے بھی کم ہے۔ 

مڈینا کو اکثر 'خاموش شہر کہا جاتا ہے کیونکہ صرف چند گاڑیوں کو اس کی حدود سے گزرنےکی اجازت دی جاتی ہے،یہاں تقریبا 250 لوگ رہائش پذیر ہیں۔ خیال ہے کہ یہ شہر چار ہزار سال قدیم ہے اور کبھی مالٹا کا پرانا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔ آج مڈینا کیتھیڈرلز، محلات اورتنگ گلیوں کا سحر انگیز امتزاج ہے۔

تازہ ترین