کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 320 روپے کلو اور مرغی کے انڈوں کی قیمت 240 روپے درجن تک پہنچ گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کا گوشت کی قیمت 320 روپے کلو جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مرغی کا ریٹ تین سو روپے کلو جاری کیا گیا۔
مرغی کے انڈے ہول سیل میں 220 روپے درجن اور عام دوکانوں پر 240 روپے درجن فروخت کئے جارہے ہیں، جبکہ انڈے کا سرکاری ریٹ 180 وپے درجن دیا گیا ہے۔