• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا کے خلاف بھارت دنیائے کرکٹ کے ساتویں کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوگیا۔ ٹیسٹ میچ کی کسی بھی اننگز میں سب سے کم اسکور نیوزی لینڈ کا ہے۔

نیوزی لینڈ نے 1955ء میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم اپنے کم ترین اسکور 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

دنیائے کرکٹ میں بھارت کے علاوہ کم ترین اسکور ز کی فہرست میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔


نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے کم 26 رنز بنائے تھے ۔

اس سے قبل 1896 مین جنوبی افریقا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 30 رنز پر پویلین لوٹی تھی ،ا س ریکارڈ کو 59 برس بعد نیوزی لینڈ نے توڑ دیا تھا ۔

نیوزی لینڈ نے 1902ء میں انگلینڈ کے خلاف 36 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ساوتھ افریقا کی ٹیم کا کم ترین اسکور 30 اور 35رنز رہا ہے۔

آسٹریلیا کا کم ترین اسکور 36 رنز ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 43 کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی ہے۔

تازہ ترین